شہباز شریف 66

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے الہام علیئیف جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے گزشتہ روز آذربائیجان کے ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے۔

وزیرِ اعظم نے صدر علیئیف کو ایران اور خلیج میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ صدر علیئیف نے وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطے پر شکریہ ادا کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں