اسلام آباد (شہباز شریف)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق پاکستانی کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سلیکٹر محمد الیاس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مرحوم محمد الیاس کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم نیمرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد الیاس ایک بہترین کرکٹر تھے جنہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔









