شہباز شریف

وزیراعظم کارمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ارب کا رمضان پیکیج ڈیجیٹل والٹ سے مستحقین کو دیا جائے گا۔

پیرکووزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ رمضان المبارک میں مستحقین کیلئے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ تھا جو کرپشن کی نذر ہورہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ارب روپے کا رمضان پیکیج ڈیجیٹل والٹ سے مستحقین کو دیا جارہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو مزید توسیع دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹل والٹ کے جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز کی کرپشن زبان زد عام تھیں، کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے والوں کی مدد کرنا نیک کام ہے۔