فرخ حبیب 145

وزیراعظم نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے،فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے22کروڑ عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیرونی سازش،لندن میں بیٹھا ہوا بھگوڑا کس کس سے ملتا اور پاکستان میں موجود کردارکس کے کہنے پرچل رہے ہیں اس سب کیخلاف پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں