وزیر خارجہ

وزیراعظم نے قوم سے سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کردیا، وزیر خارجہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کردیا، اب ہم انتخابات کی تیاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر پاکستان سے چوروں، لٹیروں اور ملک فروشوں کا خاتمہ کردیں گے۔