سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچے اور کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاوسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر وزیراعظم کوہاوسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے زمین مہیاکرےگی ، اس منصوبے کیلئے33ہزار528درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔