سینیٹر شیریں رحمان

وزیراعظم نے سرپرائز تو نہیں دیا، کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے خط لہرا دیا،شیری رحمان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے ایک خط ضرور لہرایا گیا ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

عمران خان نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کر جیب میں رکھ لیا، بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہیے۔ پی پی رہنما نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔