اٹک(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے جدید سہولتوں سے لیس زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرائ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سمیت دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔
متعلقہ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، منصوبے کی لاگت اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ زچہ بچہ اسپتال سے ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشی اور باالخصوص خواتین مستفید ہونگی، حکومت پنجاب 200 بستروں پر مشتمل اس اسپتال کو 2 سال میں مکمل کرے گی۔ منصوبے کی کل لاگت 5.3 ارب ہے، آدھی رقم 2.66 ارب روپے وفاقی حکومت جاری کرچکی ہے