فیاض الحسن چوہان 205

وزیراعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے’ فیاض الحسن چوہان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے، پی ٹی آئی اقتدارمیں اپنی جیبیں نہیں ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اورالائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ادوار میں فرق ہے، فرق بنیادی ترجیحات کا ہے۔وزیر اعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیرمقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے، پی ٹی آئی اقتدارمیں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیس ، کارکے اور آئی پی پی پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے، بروقت حکمت عملی سے حکومت نے تینوں کیسز سے 1244 ارب بچائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کرپشن کے چکر میں قومی خزانے پر اربوں کا بوجھ ڈالا، صرف وہ میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے جن میں ذاتی مفاد تھا، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اورریور راوی فرنٹ سٹی میں تاخیر کی گئی ، منصوبوں میں تاخیرکی وجہ ذاتی فائدہ نہ ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں