شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر مبارکباد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ، پوری قوم کو اپنی ٹیم پر فخرہے۔

وزیراعظم آفس پریس ونگ سے اتوار کو جاری مبارکباد کے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاہےاور پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخرہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔