اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر آکر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ والدہ جیسی قیمتی نعمت کے دنیا سے جانے کا غم تا عمر انسان کے ساتھ رہتا ہے