لندن(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کی شاباش دی ۔
انہوں نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے تین سی ٹی ڈی اہلکاروں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔









