شہباز شریف 9

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پشین میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پیر کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم و استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں

،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں