شہباز شریف 24

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا حکومتِ پاکستان اور پاکستان کے عوام غم و الم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے،یہ قدیم روایت ہے کہ سربراہانِ مملکت و حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر اور ہمت عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں