شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس روانہ

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر دفاع یشار گیولر، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک،پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انقرہ کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو رخصت کیا۔