اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ٹھگوں کی دال نہیں گلے گی،
جمعرات کو اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا حکومت کا کریڈٹ ہے، اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادے کے ابا جان کے ادوار میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے اور ماضی میں کرپشن کے مینار پر کھڑے کر کے اربوں کی لوٹ مار کی گئی جبکہ ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا،
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے اس وقت کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے