فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔
اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرض واپس کرنے کا چیلنج تھا،پہلے 2سال میں ہم نے اخراجات کم کیے،سمجھ نہیں آتی لوگ منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں کیوں لگاتے ہیں؟رکی ہوئی معیشت کو چلانے کی کوشش کریں تو زیادہ وقت لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔