سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے6ماہ کے عرصے کی سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا ہدف عبور کر لیا ۔

مالی سال 2021-22 کے دوران ابتک ہمار ی آ ئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر ہیں،گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 36 فی صد کا نمایاں اضافہ ہے-

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا امید ہے کہ انشا اللہ اس مالی سال کے دوران 3.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے،ہم انشااللہ 2 سال میں اپنی آ ئی ٹی انڈسٹری کو دوگنا کر دیں گے،روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیے جارہے ہیں ، آج ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی ہیں۔