وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کل کامیاب کسان پروگرام کا افتتاح کرینگے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کوکامیاب کسان پروگرام کا افتتاح کریں گے،کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا وزیر اعظم عمران خان اس سلسلے میں کل جمعہ ساہیوال کاایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے، منصوبے کے تحت نوجوانوں کسانوں کوجدیدٹریکٹرزبھی تقسیم کیے جائیں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دی ہیں کسانوں کواوپراٹھاناہے، نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ،لائیواسٹاک میں تعاون کی درخواست کی، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کومددفراہم کریگی ،وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز بھی تقسیم کریں گے۔