اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اتوار کو کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کرینگے،عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کا کل چوتھا جلسہ ہوگا،تحریک انصاف اس سے پہلے منڈی بہاﺅالدین،میلسی اور لوئر دیر میں جلسے کرچکی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حافظ آباد تیار ہو!انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔