وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کل بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنییٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سمپوزیم “پاکستان کی ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ عالمی تناظر میں” کے عنوان سے خطاب کریں گے ۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کل پیر کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے سمپوزیم میں امریکہ، سوئٹزرلینڈ، ترکی، آسٹریلیا، چین کے ڈیموں کے متعدد بین الاقوامی ماہرین شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا ایک روایتی سیاست دان صرف اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ ایک لیڈر آنے والی جنریشن کے لیے کام کرتا ہے۔ پاکستان نے 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی ڈکلیئر کیا ہے 10 سال 10 ڈیمز کا منصوبہ زوروں پر جاری ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان نے پچھلے 50 سالوں میں ایک بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا۔