اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، اس حوالے سے وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے،
ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں مراسلے میں کہا گیا کہ مختلف اداروں کے ذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے،مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمے دار متعلقہ محکمے کا سربراہ ہو گا۔