وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔