وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے کاموں میں مزید تیزی لا ئی جائے ، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کیے جائیں ۔

جمعہ کو یہاں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے امور سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو تعلیم ‘ صحت اور امن و امان کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات کررہے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی