وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا وانا کیلئے تھری اور فور جی سروس شروع کرنے کا اعلان

وانا (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وانا کیلئے تھری اور فور جی سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم نچلے طبقے کو اوپر لے کر جائیں، وقت ثابت کرے گا کہ قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا سے ضم ہونا بہترین فیصلہ تھا،جنوبی وزیرستان میں سکول، ٹیکنیکل کالج اور یونیورسٹی کھولیں گے، دوسرا بڑا چیلنج نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام ابھی شروعات ہے ۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت کا فلسفہ یہ ہے کہ جو لوگ اور علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ہماری کوششیں ان کو آگے لانا ہے، میں کوئی ووٹ لینے نہیں آیا ہوں جبکہ ہماری حکومت غریب کو آگے لانا چاہتی ہے، تعلیم کو فروغ دینا ،یونیورسٹیز کھولنا، تیکنیکی یورنیورسٹیز بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہے، اس لئے ہم نے اس ٹیکنیکل تعلیم دینا ہے، آج نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کے چیک تقسیم کرنے کا مقصد وزیرستان کے لوگوں اور نوجوانوں کو آگے لانا ہے، روزگار کی فراہمی دینا ہے جبکہ آئندہ سالوں میں قرضوں میں مزید اضافہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیرستان کے لوگوں نے تحریک پاکستان کےلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی تھیں، قبائلیوں نے کشمیر کے لوگوں کی بھی مدد کی ہے، 1965 کی جنگ میں قبائلیوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے ہیں، ملک کےلئے قبائلیوں کاجذبہ قابل احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن یہاں کے لوگوں نے خیبرپختونخوا کو ضم ہونے کو کامیاب بنایا، وقت ثابت کرے گا کہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کا فیصلہ درست ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج سے وزیرستان میں 3جی اور 4جی کی سہولت کا آغاز کر دیا جائے گا، نوجوانوں کی جانب سے اس کی بہت بڑی ڈیمانڈ تھی جس کو پورا کر رہے ہیں جبکہ تھری جی اور فور جی کی سہولت سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مسئلہ بنا ہوا تھا، ہندوستان ہمارے خلاف لگا ہوا تھا، بلوچستان میں دہشت گردی پھیلا رہا تھا لیکن اب سیکیورٹی اداروں کی مشاورت کے بعد وزیرستان کے نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائل کی عوام بے فکر ہو جائے، موجودہ حکومت ان کی اپنی حکومت ہے چاہے انہوں نے ووٹ جس کو بھی دیا ہو، علاقے کے ترقی کے لئے پروجیکٹس لا رہے ہیں، علاقے میں زیتون کے درخت لگائے جائیں گے اور انقلاب لائیں، زیتون کے تیل سے اتنے پیسے لوگ کمائیں گے کہ نوجوان کو بیرون ممالک جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بزرگوں کی عزت یہاں کا فخر ہے، اس کو بحال رکھنا ہے، اے ڈی آر کے ذریعہ سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا، اے ڈی آر میں قبائلی بزرگوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع صحت کارڈ کی فراہمی کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے 7لاکھ روپے تک مفت علاج ہوں گے