عاصم سلیم باجوہ

وزیراعظم عمران خان کا جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے، بسمیہ خضدار شاہراہ پر 60فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

منگل کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے، بسمیہ خضدار شاہراہ پر 60فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، ہوشاب آواران روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے شمال سے گوادر تک بلوچستان کے عوام کو آسانی ہو گی اور وزیراعظم عمران خان کا جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے