اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے بدعنوان رہنماﺅں کو بدعنوانی کیسز میں این آر او یا کسی قسم کا ریلیف نہیں دیں گے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت لٹیروں اور چوروں سے قومی دولت کی بازیابی کیلئے پر عزم ہے جیسا کہ پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے لٹیروں سے 450 بلین روپے بازیاب کئے ہیں۔
پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا اس وقت ملکی سیاست میں کوئی سٹیک نہیں ہے، وہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاسی طور پر بے روزگار ہوئے ہیں اسلئے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مدارس کے بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز اپنے قائدین کی کرپشن کے بارے بخوبی واقف ہیں اور اسی لئے وہ مایوس ہیں۔