لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے عمران خان بدھ کی صبح لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا
وزیراعظم نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات کی ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی احتجاجی تحریک، اور مہنگائی پر پنجاب کے عوام کے رد عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ کی اس رپورٹ پر بعض وزراءکو کابینہ سے فارغ کئے جانے یا ان کی وزارتیں تبدیل کئے جانے کے امکانات ہے
وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں پانچ مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کی جن میں پنجاب ریور راوی منصوبہ، محکمہ بورڈ آف ریونیو، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی، سمیت دیگر اجلاس شامل ہیں ان اجلاسوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نا صرف بریفنگ دی بلکہ کئے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے لاہور میں قیام کے دوران ایوان اقبال میں ایک تقریب میں شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں









