وزیراعظم عمران خان 187

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، وزارت اقتصادی امور وزیراعظم کو غیرملکی فنڈز سے متعلق بریفنگ دے گی۔ذرائع کے مطابق کس ملک نیپاکستان کو کتنے فنڈز دئیے اور یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے ہیں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے تمام تر تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور اس معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ 12 جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں