اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے طلبا کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا ، پورٹل کامقصد اسکالرشپ والے طلبا کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ملک بھر کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا ہے ۔پورٹل کامقصد اسکالر شپ والے طلبا کودرپیش مسائل فوری حل کرنا ہے ، حکومت اسکالرشپس کی مدمیں 28 ارب سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے، جس کے تحت 72 فیصد خواتین سمیت26لاکھ طلبا اسکالر شپس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
پورٹل وسائل کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت میں مدد فراہم کرے گا ، پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا اور وزیر اعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔








