ایف آئی اے

وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم نے ایف آئی اے میں 1ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھیجی تھی۔

وزیراعظم نے 250روپے ہر امیدوار سے ریکروٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ بھرتی کے لئے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی ایک ہزار بھرتیوں میں 831کانسٹیبلز، 150کے قریب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہونگے۔ کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا۔ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہونگی۔