ترجمان (ن) لیگ

وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے مجرم ہیں ، ترجمان نون لیگ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو بے روزگاری کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جب تک بے روزگار نہیں ہوں گے، عوام کو روزگار نہیں ملے گا، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیبر فورس سروے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے عمران صاحب کے وعدے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے عمران صاحب کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں گھرانوں کے چولہے بجھ گئے عوام کا روزگار ختم ہوگیا لیکن عوام کو لوٹے والے اے ٹی ایم اور مافیا کو روز نوکری مل رہی ہے عمران صاحب کی 8 سال کی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا بے روزگاری میں نمبر ایک ہے، کیا خوفناک تبدیلی لائے ہیں قومی معیشت سکڑنے سے ملک میں بے روزگاری خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے سروے سے ثابت ہوگیا کہ معاشی تباہی سے لوگوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑ گئے پی ٹی آئی کے پہلے سال میں ہی بے روزگاری 5.8 سے 6.9فیصد ہونا عمران صاحب کی ناکامی،نااہلی اور کرپشن کا ثبوت ہے ،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بے روزگاری کا شکار ہوئی ہیں،

اس ظلم کے عمران صاحب ذمہ دار ہیں سروے کے مطابق مردوں میں بے روزگاری 5.1سے بڑھ کر5.9فیصد ہوئی جبکہ خواتین میں بے روزگاری 8.3سے 10فیصد ہوگئی لیبر سروے ثبوت ہے کہ خواتین بے روزگاری سے زیادہ متاثر ہوئیں، یہ ہے عمران صاحب کی اصل کارکردگی ،دیہات میں خواتین کے بے روزگاری زیادہ بڑھنے سے دیہات میں غربت میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے تین سال میں 50لاکھ بے روزگار کردئیے، 2کروڑ لوگ خط غربت سے دھکیل دئیے، عمران صاحب گھر جائیں تاکہ قوم کو ریلیف ملے ایک طرف عوام بے روزگار ہیں، دوسری طرف ان پر مہنگائی کی قیامت ٹوٹ پڑی ہے ،ملک کو مہنگا ترین اور عوام کو بے روزگار کر دیا ہے عوام کے پاس نہ آٹا ، چینی ، روٹی ، بجلی گیس دوائی ہے اور نہ روزگار تین سال سے عوام مہنگائی معاشی تباہی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔