وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کر کے وزیراعظم کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے بارے میں بریف کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر فواد چوہدری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم ارکان بھی وزیراعظم چیمبر میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے بارے میں بریف کیا۔