وزیراعظم 226

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے۔ بدھ کو مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے۔ وزیراعظم اور بل گیٹس کا افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکے خاتمے کےلیے کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کے تعاون کی تعریف کی۔ عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پولیو سے نمٹنے کےلیے کوششیں ابھی جاری ہیں۔ حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔ بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔ بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں