پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب مذاکرات کی دعوت تلخ لہجے کے ساتھ نہیں دی جاتی۔
شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ دھمکیاں بھی دیں، انتشاری بھی کہیں اور پھر مذاکرات کی دعوت بھی ہو ایسا نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے نہیں بھاگی بلکہ وفاقی حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دے ہم آج مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وہ ا?ئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔