اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم شہباز شریف 72 سال کے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 72 سال کے ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن لندن کے مقامی کارکنوں سے ملاقات کی اور سالگرہ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا۔ ۔









