وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسولۖ پر حاضری

مدینہ منورہ (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولۖ کی زیارت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے لیے ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ میں اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ارکان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر شامل ہیں۔