شہباز شریف 36

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹ کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹ کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے،انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں