شہباز شریف 28

وزیراعظم شہباز شریف کا ٹانک میں دہشت گرد حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشت گرد حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کےذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں