اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے’’سلام پاکستان‘‘ برانڈ اور ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔
جمعہ کو یہاں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہاں ’’سلام پاکستان‘‘برانڈ اور ای پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر مشیر وزیراعظم عون چوہدری نے وزیراعظم کو سلام پاکستان کا میمنٹو بھی پیش کیا۔ ایران کے وزیر ثقافت، تاریخی ورثہ، سیاحت و دستکاری سید عزت اللہ زرغامی اور ایران کے سفیررضا میری سمیت سفارتی برادری اور اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
ای پورٹل بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاحت کے لحاظ سے پہچان کو منفرد اور دنیا بھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔