اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے وزیراعظم کو اپنے حلقہ انتخاب کے سیاسی امور سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔