وزیراعلی سندھ کی ملاقات

وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلی سندھ کی ملاقات، کراچی سمیت سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاس میں وزیراعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے سمیت وفاق اور صوبےمیں باہمی تعاون،ورکنگ ریلیشن شپ پرگفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی میں بارش کے بعد کی صورت حال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔