گلگت(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات کی،جس میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے ،جہاں پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔