اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔