مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پرتبادلہ خیال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی جس میں قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ریاست مدینہ کے بنیادی اقداراورسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر بات کی گئی۔ دونوں رہنماں نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔