وزیراعظم

وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ، قانون سازی سے متعلقہ امور اور آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں قانون سازی سے متعلقہ امور اور آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی گئی

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو ای سی او ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد پر آگاہ کیا۔ ای سی او ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے جس میں ای سی او ممبر ممالک کی پارلیمان کے سپیکر حضرات شرکت کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔