شہباز شریف

وزیراعظم سے آزاد رکن اسمبلی چوہدری عثمان علی کی ملاقات ،شہبازشریف کی (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔