رانا ثناء اﷲ

وزیراعظم حواس باختہ انسان ہیں جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتا ہے، رانا ثناء اﷲ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ وزیراعظم حواس باختہ انسان ہیں ، رٹ منوانے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا مذاکرات کیئے جاتے ہیں، معاہدے پر تین وزراء ، وزیر داخلہ کے دستخط ہیں 5 ماہ میں پارلیمنٹ میں معاہدہ کیوں نہیں لائے ، وزیراعظم کل بھی پارلیمنٹ کو چکمہ دے کر نکل گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان حواس باختہ انسان ہے جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتا ہے انہوں نے قوم سے خطاب حواس باختہ ہو کر کیا عمران خان کو معلوم ہی نہیں سلمان رشدی نے کتاب کب لکھی ہے اور اس وقت وزیراعظم کو ن تھا وہ حقیقت میں اب بھی کینٹینر سے نہیں نکلا پی ڈی ایم نے معاملے کو سلجھانے کی بات کی ہم نے کوئی بیان دیا ہے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے دیا ہے ۔

جے یوآئی اور مسلم لیگ ن نے کوئی بیان نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ معاہدے پر تین وزراء اور وزیر داخلہ کے دستخط ہیں انہوں نے فرانس کے سفیر کو نکالنے کا کوئی معاہد ہ کیا ہے تو 5 ماہ میں پارلیمنٹ میں وہ معاہد کیوں نہیں لائے ۔20اپریل کو معاہد ہ ختم ہو ر ہا تھا تو 20 اپریل سے پہلے ٹی ایل پی سربراہ سعدرضوی کو گرفتار کیوں کیا ۔ یہ خود سڑکیں بلاک کرتے رہے اور دھرنے دیتے رہے ا یسی تقاریر کرتے رہے ہیں ان کے خلاف کسی نے طاقت کا استعمال نہیں کیا تھا یہ خود تو 226دن ڈی چوک میں بیٹھے رہے ان کو بھی یتیم خانہ چوک میں 10روز بیٹھنے دیتے لیکن یہ خود معاہدہ ختم ہونے سے10 روز قبل ان پر چڑھ دوڑے اور گرفتاریاں شرو ع کر دیں،

یہ اپنا تھو کا ہوا ایک ایک کر کے چاٹ رہے ہیں، یہ پارلیمنٹ سے بھاگے ہوئے ہیں وزیراعظم کل بھی پارلیمنٹ میں نہیں آئے اور چکمہ دے کر چلے گئے ۔ انہوں نے کہا رٹ منوانے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا مذاکرات کیئے جاتے ہیں انہیں چاہے تھا کہ اس معاملے پر اے پی سی بلاتے لیکن ٹس سے مس نہیں ہو ئے نہ یہ اپوزیشن سے بات کرتے ہیں نہ کسی اور سے مشاورت کرتے ہیں ۔ اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈے اور نفرت سے حکومت نہیں چلائی جا سکتی ۔۔ وزیراعظم کو سمجھ بو جھ ہی نہیں کہ کل قوم کو اعتماد میں لیتے انہوں نے ایک طرف نقصان کا بتایا دوسری طرف کی بات ہی نہیں کی ۔