وزیراعلی بلوچستان 249

وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ پسماندہ علاقوں کے لیئے پیکج کا اعلان حوصلہ افزا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ژوب سے کوئٹہ مغربی راہداری اور بی او ٹی چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے اہم کامیابی ثابت ہوں گے۔ بلوچستان کے پسماندہ جنوبی علاقوں کی ترقی کے پیکج کا اعلان حوصلہ افزا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں