شہبازگل

وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں، شہبازگل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی، ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی محنت سے معیشت کے اصولوں کو درست کیا گیا، محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی، ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اپوزیشن کا معیشت کا بیانیہ دفن ہوچکا، اب کس مدعے پر سیاست کی جائے گی؟۔